مطبوعات اور خبررساں ايجنسيوں كے بين الاقوامی فيسٹيول میں زمبابوے كے ریڈيو ٹی وی اتھارٹی كے سربراہ كی شركت

IQNA

14:01 - October 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2020143

مطبوعات اور خبررساں ايجنسيوں كے بين الاقوامی فيسٹيول میں زمبابوے كے ریڈيو ٹی وی اتھارٹی كے سربراہ كی شركت

ثقافتی گروپ: زمبابوے كے ریڈيو ٹی وی اتھارٹی كے سربراہ "موچہ چچہ" اور اس ملك كے روزنامہ "ہرالڈ" كے چيف ایڈیٹر "كتہ كتہ" نے تہران كے مطبوعات اور خبررساں ايجنسيوں كے بين الاقوامی فيسٹيول میں شركت كے لئے ايران آئے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق حرارہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے زمبابوے كہ یہ نمائندے ۲۴ اكتوبر كو ايران آئے ہیں۔
حرارہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد" نے زمبابوے كے ریڈيو ٹی وی اتھارٹی كے سربراہ اور روزنامہ "ہرالڈ" كے چيف ایڈیٹر سے ملاقات كے دوران دنيا كی مطبوعات اور خبررساں ايجنسيوں كے بين الاقوامی فيسٹيول كے اہداف كی وضاحت كی ہے۔
انہوں نے كہا ديگر ممالك كے میڈيا اور حرارہ كے عہديداروں كو اسلامی انقلاب ايران كے نماياں كارناموں سے آگاہ كرنے كے لئے یہ فيسٹيول ايك بہترين موقع ہے۔
اسدی موحد نے مزيد كہا كہ یہ روابط ايران كی ترقی كو نزديك سے مشاہدہ كرنے اور بعض يورپی میڈيا كے جھوٹے دعووں اور پروپيگنڈوں سے آگاہی كا بہترين موقع ہے۔
682246

نظرات بینندگان
captcha