سعودی عرب میں قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كے موضوع پر پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:50 - October 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2020162

سعودی عرب میں قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كے موضوع پر پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: سعودی عرب كے شہر "جازان" میں ۲۵ اكتوبر سے قرآن اور سنت نبوی(ص) كے سائنسی اعجاز كے موضوع پر پہلے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جازان شہر میں قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كی عالمی انجمن كے دفتر كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے اور اس دو روزہ سيمينار كے ساتھ ساتھ قرآن اور سنت كے سائنسی اعجاز كے موضوع پر نمائش بھی لگائی گئی ہے۔
سعودی عرب كے شہر جازان میں عالمی انجمن اعجاز قرآن كے دفتر كے انچارج "عبدالرحمن بن احمد علوش مدحلی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ سعودی عرب كی مختلف يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور قرآنی محققين اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كے بارے میں اپنے مضامين پيش كر رہے ہیں۔
682182

نظرات بینندگان
captcha