بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "conference-islam" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بروكسل كی انجمن اسلامی سروسز كی كوششوں اور "الموحدين" مسجد كی شركت سے عربی اور فرانسيسی زبانوں میں یہ نشستیں منعقد ہوں گی جن میں مسلمان علماء اور يونيورسٹيوں كے اساتذہ شركت كریں گے۔
ان سلسلہ وار نشستوں میں بيلجيئم كے معاشرے كے حالات اور مسلمانوں كی مشكلات، ازدواج اور سنت نبوی(ص) كی پيروی، خاندان كی تشكيل اور اس كی اہميت كے دلائل، مناسب زوجہ يا شوہر كا انتخاب، اسلامی خاندان اور سكول اور دينی محافل میں اسلامی تعليم جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
682117