ايران كی جانب سے قرآن مجيد كی اشاعت كے بارے میں عالمی نمائش ايك لاثانی كاوش ہے، ہنرك بيوركلف

IQNA

12:47 - November 11, 2010
خبر کا کوڈ: 2029923

ايران كی جانب سے قرآن مجيد كی اشاعت كے بارے میں عالمی نمائش ايك لاثانی كاوش ہے، ہنرك بيوركلف

بين الاقوامی گروپ: ايران میں قرآن مجيد كی اشاعت كے بارے میں پہلی عالمی نمائش ايك اچھوتا اقدام ہے اور یہ اقدام قرآن مجيد كی اشاعت كی صنعت كے فروغ اور ترقی كا سبب بن سكتا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كی اشاعت كے لیے خصوصی كاغذ بنانے والی فن لينڈی كمپنی كے سربراہ ہنرك بيوركلف نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے ايران كی جانب سے قرآن مجيد كی اشاعت كے بارے میں عالمی نمائش كو خوش آئند اقدام قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران اور فن لينڈ پرنٹنگ كی صنعت میں ايك دوسرے كے ساتھ مزيد تعاون بڑھائیں گے۔
انہوں نے كہا كہ اب بھی ايرانی كمپنيوں اور ڈل فورٹ گروپ كے درميان طباعت اور قرآن مجيد كے لیے مخصوص كاغذ كی تياری كے معاہدے زير غور ہیں۔
ہنرك بيوركلف نے حال ہی میں قرآن مجيد اور ديگر مقدس كتابوں كی توہين كے حوالے سے كہا كہ اس قسم كے نازيبا اقدامات كے ہميشہ منفی نتائج برآمد ہوتے ہیں اور ميرے نزديك دوسروں كے مقدسات كی اہانت كرنے والے افراد عقل سے محروم ہوتے ہیں۔
691818
نظرات بینندگان
captcha