دار القرآن جامعہ باب العلم نوگانواں سادات كے طلاب كی المصطفی انٹر نيشنل يونيورسٹی كے عالمی قرآن و حديث مقابلہ میں نماياں كاميابی حاصل كرنے والے افراد كا اعلان

IQNA

دار القرآن جامعہ باب العلم نوگانواں سادات كے طلاب كی المصطفی انٹر نيشنل يونيورسٹی كے عالمی قرآن و حديث مقابلہ میں نماياں كاميابی حاصل كرنے والے افراد كا اعلان

12:51 - November 16, 2010
خبر کا کوڈ: 2033225
ہندوستان كے صوبہ اترپرديش كے قصبہ نوگانواں سادات میں واقع دار القرآن جامعہ باب العلم كے طلاب كی المصطفی انٹر نيشنل يونيورسٹی كے عالمی قرآن و حديث مقابلہ میں نماياں كاميابی حاصل كی ہے۔
قرآنی سرگرمياں گرپ: ايكنا كی رپورٹ كے مطابق المصطفی انٹر نيشنل يونيورسٹی كے عالمی قرآن و حديث مقابلہ میں حفظ قرآن كريم میں جناب مولانا مشتاق حسين نے پہلا مقام حاصل كيا جبكہ قرائت كے مقابلہ میں مولانا محمد ياسين نے تيسرا مقام حاصل كيا۔ قابل ذكر یہ كہ جامعہ كے طلاب نے پہلی مرتبہ كسی عالمی مقابلہ میں شركت كی تھی۔ اسی مناسبت سے جامعہ میں ايك نشست ہوئی جس میں منتظمہ كمیٹی كے ممبران اور عہدہ داروں نے طلاب كی حوصلہ افزائی كی اور جامعہ كی طرف سے اس خوشی كے موقع پر ايك روز كی تعطيل كا اعلان كيا گيا۔www.sibtenabitrust.blogspot.com فوٹو یہاں سے اخذ فرمائیں

رھبر معظم انقلاب كے نمائندہ محترم حضرت حجۃ الاسلام والمسلمين حاج آقای مھدوی پور كی تشريف آوری كے پرمسرت موقع پر نوگانواں سادات كے مومنين نے اپنی محبتوں كا اظھار پر جوش استقبال كے ذريعہ كيا۔ نمايندہ رہبری كے استقبال كے لئے ۴۰ موٹر سائيكل بدھ بازار میں منتظر تھیں ان كے تشريف لاتے ہی نوگانواں سادات كا بازار تعطيل ہوگيا اور استقبال كرنے والوں كا ہجوم انھیں چاروں طرف سے گھيرے میں لئے ہوئے جامعہ باب العلم كے وسيع ميدان میں لايا اور اسكے بعد پروگرام كا آغاز قاری محمد ياسين متعلم جامعہ باب العلم كی تلاوت سے ہوا ۔ طلاب جامعہ نے ترانہ امام زمانہ علیہ السلام پيش كيا۔ پھر جناب گوھر نوگانوی نے اپنی لبنان و فلسطين كے موضوع پر لكھی ہوی نظم قرائت كی اور اپنے ہاتھ سے نمائندہ ولی فقیہ كو تقديم كی۔اس كے بعد مولانا سردار حسين نے مدرسہ باب العلم كی تاريخ اور انقلاب اسلامی كے لئے اس كی خدمات كا ذكر كيا اور آخرمیں جامعہ باب العلم كے ان طلاب كو جو المصطفیِ انٹر نيشنل يونيورسٹی كے عالمی مقابلہ میں مقام حاصل كرچكے تھے جامعہ كی جانب سے اعزاز سے نوازا گيا جلسہ كے اختتام پر حضرت حجۃ الاسلام والمسلمين حاج آقای مھدوی پور كے دست مبارك سے دارالقرآن جامعہ باب العلم كا افتتاح ہوا
http://www.sibtenabitrust.blogspot.com/ فوٹو یہاں سے اخذ فرمائیں
نظرات بینندگان
captcha