بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايكنا كی ويب سائٹ پر قازقی اور برمائی زبان كے افتتاح كی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے محسن پاك آئين نے كہا كہ خادم القرآن ہونے سے بڑھ كر كوئی اعزاز نہیں ہے اور اسلامی ثقافت و روابط كو اپنے خادم القرآن ہونے پر فخر ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ثقافتی سربراہ نے مزيد كہا كہ اسلامو فوبيا اور سوفٹ وار جيسے چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے قرآن مجيد كا عالمی سطح پر تعارف بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
انہوں نے كہا كہ ايكنا صرف ايك ويب سائٹ نہیں ہے بلكہ ايك قرآنی يونيورسٹی اور تحقيقی مركز ہے اور اس كا وزٹ كرنے والے افراد قرآن مجيد اعلی تعليمات سے آشنا ہوتے ہیں۔
696172