"اسلامی تحريك كے دو عظيم رہبر ، امام خمينی اور شہيد صدر" كے عنوان سے كوفہ يونيورسٹی میں سيمينار كا انعقاد

IQNA

"اسلامی تحريك كے دو عظيم رہبر ، امام خمينی اور شہيد صدر" كے عنوان سے كوفہ يونيورسٹی میں سيمينار كا انعقاد

15:36 - November 28, 2010
خبر کا کوڈ: 2039012
بين الاقوامی گروپ: كوفہ يونيورسٹی میں الھدی اسلامی تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام "امام خمينی اور شہيد صدر عصر حاضر كے دو عظيم رہنما" كے عنوان سے دو روزہ سيمينار كا انعقاد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق الھدی اسلامی تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ ، عراق اسٹڈيز سنٹر اور يونيورسٹی اساتذہ كی تنظيم كے زير اہتمام منعقدہ سيمينار میں حوزہ علمیہ نجف اشرف اور عراق كی ممتاز علمی، مذہبی اور سياسی شخصيات نے شركت كی۔
صوت العراق ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق سيمينار كے مندوبين میں نجف اشرف كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين سيد صدر الدين القبانچی ، حجہ الاسلام و المسلمين علی بشير النجفی، علمائے اہل سنت كے رہنما خالد عبدالوہاب الملا اور وزارت ثقافت كے مشير جابر الجابری بھی شامل تھے۔
دوروزہ سيمينار میں امام خمينی اور شہيد صدر كے سياسی و علمی كردار كا جائزہ ليا گيا اور ان دو عظيم رہنماؤں كے عالم اسلام اور اسلامی تحريكوں پر پڑنے والے اثرات كا تجزیہ كيا گيا۔
702681

نظرات بینندگان
captcha