آكسفورڈ يونيورسٹی كی جانب سے اسلامی آركیٹكچر اور آرٹ كے بارے میں آن لائن كورس

IQNA

آكسفورڈ يونيورسٹی كی جانب سے اسلامی آركیٹكچر اور آرٹ كے بارے میں آن لائن كورس

11:38 - November 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2039462
بين الاقوامی گروپ: آكسفورڈ يونيورسٹی كی جانب سے اسلامی آرٹ اور آركیٹيكچر كے بارے میں آن لائن كورس كا آغاز ۲۵ اكتوبر كو ہوا ہے اور اس كا اختتام ۷ اپريل كو ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آكسفورڈ يونيورسٹی كی جانب سے كروائے جانے والے آن لائن كورس میں اسلامی معماری، مساجد ، قرآنی خطاطی، تزئين و آرائش، ھندسہ، خوشنويسی اور مزارات كی تعمير وغيرہ كے بارے میں سكھايا جائے گا۔
سو گھنٹوں پر مشتمل كورس دس ہفتے میں پيش كيا جائے گا اور شركت كرنے والے افراد انٹرنیٹ استعمال كرنے كے علاوہ ماركوس ہسٹين اور پیٹر دليوس كی كتاب بھی اپنے ہمراہ ركھیں۔
آكسفورڈ يونيورسٹی كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق كورس كے اختتام پر دو امتحانات ہونگے اور آخر میں شركاء سے كہا جائے گا كہ ايك مقالہ تحرير كركے آكسفورڈ يونيورسٹی ارسال كریں۔
كورس كے اختتام پر طلباء اسلامی معماری كی بنيادی خصوصيات سے آگاہ ہوجائیں گے۔
703112
نظرات بینندگان
captcha