بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس عالمی كانفرنس كا اہتمام اسلامی سربراہی كانفرنس كے مركزی سيكرٹریٹ اور تيس سے زيادہ عالمی اسلامی تنظيموں كی جانب سے كيا جارہا ہے۔ كانفرنس پولينڈ كے دارالحكومت وارسا میں ۷ سے ۹ دسمبر تك منعقد ہوگی۔
الكوثر ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق كانفرنس میں مشرقی اور وسطی يورپ میں مسلمانوں كو درپيش مشكلات اور ملكی ترقی میں مسلمان اقليتوں كے بھرپور كردار كے بارے میں تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
اسلامی سربراہی كانفرنس كے مركزی سيكرٹریٹ كی جانب سے خبر دی گئی ہے كہ تين روزہ اجلاس میں سياسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی ميدان میں مسلمانوں كو درپيش چيلنجز اور مواقع، اسلامو فوبيا كے خلاف مسلمان اقليتوں اور تنظيموں كا كردار وغيرہ اجلاس كے ديگر اہم موضوعات ہیں۔
703653