بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جنوبی افريقہ كی نمائندگی كرنے والے قاری قرآن گاسان ليك نے كہا ہے كہ قرآن مجيد نے مجھے ايك اچھا انسانی بننے میں بہت مدد كی ہے اور ميرے علاوہ ميرے خاندان كے لیے بھی بہت سی بركات كا سبب بنا ہے۔
گاسان ليك نے بتايا كہ انہوں نے اب تك صرف جنوبی افريقہ میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں شركت كی ہے اور وہاں پہلی پوزيشن كے مستحق قرار پائے تھے اور اب ايران میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت ان كے لیے كسی اعزاز سے كم نہیں ہے۔
712861