بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نسل پرستی اور اسلامو فوبيا مخالف تنظيم كے سربراہ عبد العزيز شامبی فرانسيسی اخبار كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قومی محاذ كے رہنما مارين لوپن كا بيان مسلمانوں كی توہين ہے كيونكہ انہوں نے اپنے بيان میں عوامی مقامات پر نماز پڑھنے والے مسلمانوں كو قابض فوج قرار ديا ہے۔
انہوں نےكہا كہ ايك مذہبی و روحانی عمل كو اس قابض فوجوں كے عمل كے مساوی قرار دينا در حقيقت اسلامو فوبيا اور نسل پرستی كو پروان چڑھانے كے مترادف ہے۔
انہوں نے كہا كہ دائیں بازو كی حكمران جماعت كی طرف سے اسلام مخالف اقدامات بڑھتے چلے جارہے ہیں اورمارين لوپن كا بيان بھی اسی سلسلہ كی ايك كڑی ہے۔
713295