بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملائشيا كی خاتون اول رسمہ منصور نے گذشتہ روز امت مسلمہ كی ترقی كے بارےمیں منعقدہ سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے ملائشين حكام سے اپيل كی نابينا حفاظ قرآن كے بين الاقوامی قراانی مقابلوں كا انعقاد كيا جائے اور اس كے علاوہ بريل رائٹنگ كے ذريعہ قرآن مجيد كی تعليم كے مختلف كورسز منعقد كی جائیں تاكہ نابينا افراد زيادہ سے زيادہ قرآن مجيد كی تعليم سے بہرہ مند ہوسكیں۔
ملائشيا كی خبررساں ايجنسی برناما كی رپورٹ كے مطابق رسمہ منصور نے ان غير سركاری اداروں كا بھی شكریہ ادا كيا جو بريل رائٹنگ پر شمتمل قرآن مجيد كو ملك میں فروغ دے رہے ہیں۔
713814