نجف اشرف امن كے فروغ اور انسانيت كی حفاظت كا مركز ہے، آيت اللہ بشير النجفی

IQNA

14:22 - December 28, 2010
خبر کا کوڈ: 2054947

نجف اشرف امن كے فروغ اور انسانيت كی حفاظت كا مركز ہے، آيت اللہ بشير النجفی

بين الاقوامی گروپ: آيت اللہ حافظ بشير حسين نجفی نے اسلامی سربراہی كانفرنس كے نمائندے كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا ہے كہ نجف اشرف ہميشہ انسانيت كی حفاظت اور امن كے فروغ كا مركز رہے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی كانفرنس كے نمائندے حامد محمد علی نے عراقی مرجع تقليد آيت اللہ شيخ بشير حسين نجفی سے ملاقات كی ۔ ملاقات كے دوران آيت اللہ شيخ بشير حسين نجفی نے نجف كو امن و سلامتی كے فروغ اور انسانيت كی حفاظت كا مركز قرار ديتے ہوئے امت مسلمہ سے اپيل كی كہ فرقہ واريت سے دوری اختيار كرتے ہوئے آپس میں رواداری كو فروغ دیں۔
نون ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ حافظ بشير نجفی نے مسلمان فرقوں كی جانب سے ايك دوسرے كو كافر قرار ديئے جانےكے فتووں كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسلام دشمن عناصر كے خالف قيام اور اتحاد بين الملسمين كا فروغ تمام مسلمانوں كا مشتركہ فريضہ ہے۔
719215
نظرات بینندگان
captcha