مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں تنزانيا كے مسلمان طلباء كی شركت

IQNA

23:37 - January 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2059759

مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں تنزانيا كے مسلمان طلباء كی شركت

قرآنی سرگرمياں گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے شہر مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كے لیے تنزانيا كے طلباء كا وفد مشہد آئے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں منعقد ہونے والے مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں تنزانيا كی نمائندگی ابراہيم رمضان شبان اور حسين عبداللہ كریں گے۔ ان مقابلوں میں ابراہيم رمضان شبان قرائت جبكہ حسين عبداللہ حفظ قرآن كے مقابلوں میں شريك ہونگے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن شعبہ تنزانيا كی رپورٹ كے مطابق مقابلوں میں شركت كے لیے دونوں طلباء عنقريب مشہد مقدس كے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
قرآن مجيد كے ان بين الاقوامی مقابلوں میں ۴۰ سے زيادہ ممالك كے مسلمان طلباء شريك ہورہے ہیں اور مقابلوں كا انعقاد امام رضا علیہ السلام كے مركزی ایڈیٹوريم ہال میں ہوگا۔
ياد رہے كہ اس سے قبل مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلے اصفہان اور تہران میں منعقد ہوچكے ہیں۔
724110
نظرات بینندگان
captcha