بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد علی حسينی سيستانی كے نمائندے اور كربلا كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين شيخ عبد المہدی نے امام حسين (ع) كے چہلم كی آمد آمد كی مناسبت سے كہا ہے كہ عراقی سيكيورٹی فورسز عزاداروں كی حفاظت كےلیے فول پروف سيكيورٹی انتظامات كریں۔
عراقی خبررساں ايجنسی نون كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كے دوران انہوں نے اسكندریہ میں ہونے والے كار بم حملوں كی شديد مذمت كی اور كہا كہ ان حملوں كا نشانہ بننے والے وہ بے گناہ شہری تھے جو اپنی مذہبی عبادت انجام دے رہے تھے اور ايسے شہريوں كے خلاف اقدام در حقيقت ملك كے خلاف اقدام ہے۔
725988