انڈونشياء میں نوركمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز كی طرف سے اسلامی سوفٹ ويئر كے پانچ مراكز قائم كیے جائیں گے

IQNA

16:45 - January 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2062245

انڈونشياء میں نوركمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز كی طرف سے اسلامی سوفٹ ويئر كے پانچ مراكز قائم كیے جائیں گے

بين الاقوامی گروپ: انڈونيشيا میں اسلامی سوفٹ ويئر بينك بنانے كا فيصلہ اسلامی كالج جكارتہ اور مدرسہ امير المومنين كے سربراہ كے ساتھ نور سنٹر كے عہدے داروں كے مشتركہ اجلاس میں كيا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نور كمپيوٹر ريسرچ سنٹر آف اسلامك سائنسز كے بين الاقوامی شعبہ برائے نمائش كے سربراہ علی رضا احمدلو نے كہا كہ نور سنٹر كا بنيادی ہدف مكتب تشيع كی ترويج اور اسلامی معارف كو دنيا بھر كے سامنے پيش كرنا ہے اور اسی لیے دنيا بھر كے مختلف علمی مراكز كے ساتھ تعاون كيا جاتا ہے تاكہ وہاں اسلامی سوفٹ ويئر بينك قائم كيا جائے۔ اسی سلسلہ میں اٹھايا جانے والا ايك اہم قدم انڈونيشيا میں مختلف مقامات پر اسلامی سوفٹ ويئر بينكوں كا قيام ہے۔
انہوں نے بتايا كہ انڈونيشيا میں اسلامی سوفٹ ويئر بينكوں كے قيام كا فيصلہ اسلامی كالج جكارتہ اور مدرسہ امير المومنين كے سربراہ كے ساتھ نور سنٹر كے عہدے داروں كے مشتركہ اجلاس میں كيا گيا۔
726531
نظرات بینندگان
captcha