امام علی اسلامی ثقافتی سنٹر آسٹريا كا سب سے بڑا اسلامی سنٹر ہے جس كے قيام كا مقصد اسلامی تعليمات كا فروغ ہے اور اس سنٹر نے گذشتہ چند سالوں میں ملك بھر میں اسلامی ثقافت كے فروغ میں نماياں كردار ادا كيا ہے۔ ان خيالات كا اظہار امام علی اسلامی ثقافتی سنٹر آسٹريا كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين علی اكبر مظلومی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كيا۔
انہوں نے بتايا كہ اہم مناسبتوں پر صرف ايرانی ہی نہیں بلكہ آسٹريا كے تمام مسلمانوں كو دعوت دی جاتی ہے تاكہ رہبر انقلاب كے مشن كو سامنے ركھتے ہوئے امت مسلمہ كو متحد كرنے كی جانب قدم بڑھايا جائے۔
ياد رہے كہ امام علی اسلامی ثقافتی سنٹر میں اسلامی تعليمات كے علاوہ ورزش كی بھی مختلف كلاسز منعقد ہوتی ہیں۔
731028