آيت اللہ محمد علی العمری كی وفات پر دنيا بھر كی اہم شيعہ شخصيات كا اظہار تعزيت

IQNA

آيت اللہ محمد علی العمری كی وفات پر دنيا بھر كی اہم شيعہ شخصيات كا اظہار تعزيت

22:44 - January 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2070234
بين الاقوامی گروپ: دنيا بھر كی ممتاز شيعہ شخصيات نے سعودی شيعوں كے روحانی پيشوا آيت اللہ محمد علی العمری كی وفات كی مناسبت سے اظہار تعزيت كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی شيعوں كے روحانی پيشوا آيت اللہ محمد علی العمری كی وفات كی خبر سنتے ہی سعودی عرب سميت دنيا بھر كی اہم شيعہ شخصيات اور رہنماؤں نے افسوس كا اظہار كيا اور ان كے ايصال ثواب كے لیے مجالس عزا كا انعقاد كيا ہے۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق قطيف كے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمين شيخ حسن الصفار نے آيت اللہ محمد علی العمری كی وفات كو ايك بہت بڑا سانحہ اور ناقابل بيان غم قرار ديا ہے۔
سعودی عرب كے شيعہ رہنما شيخ فيصل العوامی نے ايك بيان میں كہا ہے كہ آيت اللہ العمری نے اپنی زندگی كو اسلام اور اہل بيت كے لیے وقف كيا ہوا تھا اور اس عظيم سانحہ پر ہم ان كے لواحقيقن كے غم میں برابر كے شريك ہیں۔
736376
نظرات بینندگان
captcha