عالم اسلام میں تعليمی اور ثقافتی خدمات انجام دينے پر آئيسسكو كو خراج تحسين

IQNA

22:14 - February 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2078860

عالم اسلام میں تعليمی اور ثقافتی خدمات انجام دينے پر آئيسسكو كو خراج تحسين

بين الاقوامی گروپ: يونيسكو كے سيكرٹری جنرل ايرينا بوكوا نے گذشتہ روز آئيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز عثمان التويجری كے ساتھ ملاقات كی اور ملاقات كے دوران آئيسسكو كی خدمات كو سراہا اور عالم اسلام میں انجام ديجانے والی ثقافتی اور تعليمی سرگرميوں كو قابل تحسين قرار ديا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اقوام متحدہ كے ذيلی ادارے يونيسكو كے سيكرٹری جنرل ايرينا بوكوا اور اسلامی سربراہی كانفرنس كے ذيلی ادارے آئيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز عثمان التويجری كے درميان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ خيال كيا گيا اور نئے سال كے دوران دونوں اداروں كے درميان تعلقات كو مزيد وسعت دينے كے بارے میں بھی غور كيا گيا۔
اس موقعہ پر يونيسكو كے سيكرٹری جنرل بوكوا نے آئيسسكو كی جانب سے عالم اسلام میں تعليمی اور ثقافتی شعبوں میں انجام دی جانے والی خدمات كو سراہا اور قابل تحسين قرار ديا۔
دونوں رہنماؤں كی ملاقات كے موقعہ پرمراكش كی اعلی تعليمی اور ثقافتی شخصيات بھی موجود تھیں۔
745096
نظرات بینندگان
captcha