بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلام امريكہ تعلقات كونسل فلوریڈا نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ اسلامو فوبيا كے خلاف ٹھوس اقدامات كیے جائیں۔ تعلقات كونسل كی جانب سے یہ مطالبہ ايسے وقت میں سامنے آيا ہے جب امريكی رياست فلوریڈا كے شہر تمبا میں نامعلوم افراد نے ايك شہری كو صرف مسلمان ہونے كی وجہ سے حملہ كركے زخمی كرديا۔
pr-usa ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اسلام امريكہ تعلقات كونسل كے ترجمان رمزی كيليك نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا فلوریڈا سميت ديگر امريكی رياستوں كے حكام كو اسلامو فوبيا كے خلاف ميدان میں اترنا ہوگا اور اگر انہوں نے غير ذمہ داری كا مظاہرہ كيا تو مسلمان امريكی شہری شدت پسند اور متعصب افراد كا نشانہ بنتے رہیں گے۔
ياد رہے كہ علاقے كی پوليس نے بھی اعتراف كيا ہے كہ شہری كو صرف مسلمان ہونے كی وجہ سے نشانہ بنايا گيا تھا۔
744433