رياست كيرالہ میں بہت بڑی مسجد تعمير كی جائے گی

IQNA

رياست كيرالہ میں بہت بڑی مسجد تعمير كی جائے گی

13:20 - February 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2080134
بين الاقوامی گروپ: بھارتی رياست كيرالہ میں اگلے دوسال كے دوران ۱۲ ايكڑ رقبہ پر ايك عظيم الشان مسجد تعمير كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سنیہ اسلامی و ثقافتی مركز كے زير اہتمام بھارتی رياست كيرالہ كی سب سے بڑی اور عظيم الشان مسجد اگلے دوسال كے دوران تعمير كی جائے گی۔ یہ مسجد ۱۲ ايكڑ رقبہ پر محيط ہوگی جس كی تعمير میں چار كروڑ روپے سے زيادہ لاگت آئے گی۔
رپورٹ كے مطابق مسجد كا نقشہ معروف آركیٹيكچر رياض محمد نے تيار كيا ہے ۔ رياض محمد نے مسجد كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ یہ مسجد رياست كيرالہ كا سب سے بڑا مذہبی مركز شمار ہوگی ۱۲ ايكڑ رقبہ پر مشتمل اس مسجد میں ايك باغ اور پارك بھی بنايا جائے گا جو چار ايكڑ پر مشتمل ہے۔ مسجد میں ايك وقت میں ۳۵ ہزار نمازی باجماعت نماز ادا كرسكیں گے۔ ياد رہے كہ مسجد كے ساتھ ايك بہت بڑی لائبريری بھی تعمير كی جارہی ہے۔
745864
نظرات بینندگان
captcha