بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Two Circles" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كی رياست جے پور میں سيرۃ النبی(ص) كانفرنس كا انعقاد كيا گيا جس میں معروف ہندوستان اسكالر جناب جاويد مكرم نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ دور میں سماج كودامن گير ہونے والی مشكلات كا حل قرآنی تعليمات پر عمل كرنے میں پوشيدہ ہے۔
انہوں نے كہا كہ غير مسلم كا اقتصادی نظام، غريب كو غريب تر اور ثروت مند كو امير تر كر رہا ہے اور اس میں تعاول نہیں ہے۔ اس موقع پر دوسرے خطباء نے بھی خطاب كيا اور سيرت النبی(ص) كو تمام مشكلات حل كی كليد قرار ديا۔
759165