"نجف اشرف اسلامی ثقافت كا دارالخلافہ" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

17:16 - March 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2093336

"نجف اشرف اسلامی ثقافت كا دارالخلافہ" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف میں "نجف اشرف اسلامی ثقافت كا دارالخلافہ" كے عنوان سے ايك بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا جا رہا ہے جس میں كئی ملكی و غير ملكی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے الكوثر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرنس كے كنوليز جناب "صلاح العبيدی" نے ايك پريس كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ كانفرنس "نجف اشرف اسلامی ثقافت كا دارالخلافہ" منعقد ہونے كے حوالے سے منعقد كی جا رہی ہے۔
يونان سے آئے ہوئے مندوب جناب "يشار شريف" نے كہا ہے كہ اس قسم كی كانفرنسوں سے ايك دوسرے كے مابين اخوت اور بھائی چارے كو فروغ ملے گا۔ اور اس كے درست نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے كہ اسلامی ممالك كے ثقافتی وزراء نے سن ۲۰۰۸ء كو یہ طے كيا تھا كہ نجف اشرف كو سن ۲۰۱۲ء میں اسلامی ثقافت و كلچر كا دارالخلافہ قرار ديا جائے گا۔
760135

نظرات بینندگان
captcha