لبنان میں فارسی زبان كے مدرسين كے لئے آرٹ كورس كا اہتمام

IQNA

لبنان میں فارسی زبان كے مدرسين كے لئے آرٹ كورس كا اہتمام

15:19 - March 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2095036
ثقافت و آرٹ گروپ: لبنان میں قائم ايرانی اتاشی میں فارسی ادبيات كے مدرسين كے لئے تربيت كے شارٹ كورس كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس شارٹ كورس كی تدريس كا اہتمام فردوسی يونيورسٹی كی علمی ہيت كے ركن جناب "احسان قبول" كریں گے۔
اس تربيتی وركشاپ میں لبنان كے ۱۵ افراد جو فارسی زبان پر تسلط ركھتے ہیں شركت كریں گے اور یہ افراد اس وركشاپ سے فارغ التحصيل ہونے كے بعد بيروت اور دوسرے شہروں میں فارسی زبان كی تدريس كریں گے اس تربيتی وركشاپ میں فارسی زبان راہنما اصول باتے جائیں گے۔
واضح رہے كہ گزشتہ سال منعقد ہونے والی تربيتی وركشاپ میں ۶۰ افراد نے شركت كی تھی جن میں ۳۵ افراد كامياب ہوئے تھے جو لبنان كے مختلف شہروں میں فارسی زبان كی تدريس كر رہے ہیں۔
7621236

نظرات بینندگان
captcha