بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے عوامی نمائندوں، سياسی اور ثقافتی شخصيات، سویڈن میں ايران اور عراق كے سفيروں، مختلف پارٹيوں، ذرائع ابلاغ كے نمائندوں اور اسلامی سنٹرز كے علماء نے اس سيمينار میں شركت كی ہے۔
اس سيمينار میں بے گناہ اور مظلوم عوام كے گھروں اور ہسپتالوں پر بحرينی فورسز كے حملوں كی تصاوير كو دكھانے كے ساتھ ساتھ بحرينی عوام كی حامی جمعيت كے سيكرٹری جنرل "انور" نے اس ملك كے عوام كی صورتحال كی وضاحت كی ہے۔
776271