بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "SPN" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پوری دنيا كے مسلم علماء اور دانشوروں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد مسلمانوں كی موجودہ صورتحال، عالم اسلام كی مشكلات اور ان كے راہ حل كا جائزہ لينا ہے۔
عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" نے اس قسم كے سيمينار كے انعقاد كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ انجمن گزشتہ اور موجودہ دور میں بھی اسلامی ممالك كی مشكلات كے حل كے درپے ہے اور دنيائے اسلام كے موجودہ حالات كا جائزہ لينے كے لئے تمام مسلمان دانشوروں كی نقطہ نظرات سے استفادہ كرنے كی كوشش میں ہے۔
777614