ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی نيشنل لائبريری كی جانب سے چوبيسویں كتاب ميلے میں قرآن كريم كے خطی نسخوں كی ديكھ بھال اور بائينڈنگ كے لیے ايك وركشاپ كا اہتمام كيا جائے گا ۔
ايرانی نيشنل لائبريری كے مسؤول حبيب اللہ عظيمی نے كہا : خطی نسخے ركھنے والے افراد اس اسٹال پر آكر اپنے نسخوں كی اصلاح اور انہیں محفوظ بنانے كے لیے ابتدائی رابطہ كریں گے اور كتاب ميلے كے بعد وہ نيشنل لائبريری میں رابطہ كر كے اپنے نسخوں كی حتمی ديكھ بھال، اصلاح اور بائينڈنگ كروا سكیں گے۔
782001