تہران بك فيسٹيول؛ امير المومنين علیہ السلام سے متعلق خصوصی اسٹال كا شاندار استقبال

IQNA

تہران بك فيسٹيول؛ امير المومنين علیہ السلام سے متعلق خصوصی اسٹال كا شاندار استقبال

20:58 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120799
بين الاقوامی گروپ : امير المومنين علی علیہ السلام كی سيرت ، شخصيت اور اخلاقی خصوصيات كی مانند موضوعات پر عربی اور فارسی كتابوں كے خصوصی اسٹال پر چوبيسویں بين الاقوامی بك فيسٹيول كے شركا كا بے پناہ رش رہا
امير المومنين امام علی (ع) سے متعلق اسپيشل لائبريری كے مسؤول محمد مجتھدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوئے مزيد كہا : اس اسٹال پر امام علی (ع) لائبريری مشہد مقدس كے ساتھ منسلك بعض ناشرين كے آثار عامہ الناس كے استفادے كے لیے ركھے گئے ہیں۔
مجتہدی نے كہا : كتاب الوصیہ ان گرانقدر آثار میں سے ہے جو پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی امير المومنين علیہ السلام كو وصيتوں سے متعلق ہے اور كتابخانہ امير المومنين (ع) كی طرف سے چھاپی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كتابخانہ كی تہران بك فيسٹيول میں یہ تيسری مرتبہ شركت ہے ۔
789997
نظرات بینندگان
captcha