ابو ظہبی ؛ "اسلام اور غرب ؛ تمدن سے متعلق گفتگو " كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

21:10 - May 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2124054

ابو ظہبی ؛ "اسلام اور غرب ؛ تمدن سے متعلق گفتگو " كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : "اسلام اور غرب ؛ تمدن سے متعلق گفتگو " كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس نے كل بروز ۱۶ مئی كو ابو ظہبی میں اپنے كام كا آغاز كر ديا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے متحدہ عرب امارات كی خبر رساں ايجنسی (WAM) سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس امارات كے انسٹی ٹيوٹ برائے مطالعہ و تحقيقات (ECSSR) كی جانب سے امريكہ كی مين يونيورسٹی (University of Maine) كے سياست اور بين الاقوامی امور سے متعلق كالج كے تعاون سے ابو ظہبی میں منعقد ہو رہی ہے ۔
امارات كے مركز برائے مطالعات و تحقيقات كے مدير جمال السويدی نے اس كانفرنس كا ہدف اسلام اور مغرب كے درميان روابط كو فروغ دينے كے ساتھ ساتھ اہل مشرق اور اہل مغرب كے درميان باہمی اعتماد كی فضا كو بڑھانے كے لیے كیے گئے اقدامات كا جائزہ لينا بتايا ہے ۔
793317
نظرات بینندگان
captcha