تاتارستان ؛ "معاصر ادبيات اور اسلام "كے عنوان سے ايك علمی نشست

IQNA

20:16 - May 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2127303

تاتارستان ؛ "معاصر ادبيات اور اسلام "كے عنوان سے ايك علمی نشست

ثقافت اور ہنر گروپ : "معاصر ادبيات اور اسلام "كے عنوان سے یہ نشست ۲۱ مئی بروز ہفتہ كو جمہوری تاتارستان كے ادارہ برائے مسلمانان سے منسلك يوتھ كلب (Altin Urta) كے زير اہتمام منعقد ہوئی

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ بالكان نے اطلاع رساں ويب سایٹ (اسلام رو ) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں مجلہ قازان كی مجلس تحرير كے اركان ، تاتارستان كے معروف شاعر اور مجلے كے مدير مسؤول «راويل فيضولين»، ادبيات میں ڈاكٹریٹ كی ڈگری كے حامل«طلعت گالی‌اولين» ، معروف شاعر ، گلزاده بايرام‌آوا»، كے علاوہ تاتارستان كے ديگر شعرا نے بھی شركت كی۔
اس نشست كی ابتدا میں «راويل فيضولين» نے معاشرے میں صحت مند اخلاقی ماحول قائم كرنے كی غير معمولی تاكيد كو دين اسلام كا طرہ امتياز قرار ديا ۔
انہوں نے مزيد كہا : تاتارستان كی ادبيات صديوں سے دين اسلام كی تعليمات میں رچ بس كر ترقی كی منزلیں طے كر رہی ہے ۔
796021
نظرات بینندگان
captcha