قطر ؛ طالبات كے لیے قرآن كريم كی تجويد سے متعلق خصوصی شارٹ كورس كا اہتمام

IQNA

قطر ؛ طالبات كے لیے قرآن كريم كی تجويد سے متعلق خصوصی شارٹ كورس كا اہتمام

20:25 - May 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2128910
بين الاقوامی گروپ : قطری طالبات كے لیے یہ خصوصی شارٹ كورس ۵ جون سے دوحہ میں واقع مركز حفظ قرآن "مريم بنت عمران " میں شروع ہو گا اور تين ہفتے تك جاری رہے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الشرق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ شارٹ كورس «كونی منارا لمن استنار»(يعنی نور طلب كرنے والے كے لیے نور كی حيثيت اختيار كر لو ) كے عنوان سے منعقد ہو گا ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كورس میں طالبات كو التقائے ساكنين ، ھمزہ وصل وغيرہ كی تفصيلات سے آگاہ كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ مركز حفظ قرآن مريم بنت عمران ۹ جولائی سے ۵ تا ۲۵ سالہ بچيوں كے لیے گرميوں كی چھٹيوں كے دوران قرآنی شارٹ كورسز كا اہتمام كرے گا ۔
798378
نظرات بینندگان
captcha