فرانس ؛ اسلام اور يورپ كے درميان تعلقات كا تاريخی اعتبار سے جائزہ

IQNA

فرانس ؛ اسلام اور يورپ كے درميان تعلقات كا تاريخی اعتبار سے جائزہ

22:29 - June 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2136329
بين الاقوامی گروپ : "اسلام اور يورپ كے درميان تعلقات : اندلس سے لے كر آج تك "كے موضوع پر یہ نشست ۱۷ اور ۱۸ جون كو فرانس كے دار الحكومت پيرس میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «association.histoire»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست انجمن مورّخان فرانس كے زير اہتمام يورپ اور جہان اسلام كے تاريخی ماہرين كی موجودگی میں منعقد ہو گی ۔
اس نشست كے منعقد كرنے كا ہدف شہريوں كو يورپ كے مختلف ملكوں ، تمدنوں اور اديان سے آشنا كرنا ہے اسی طرح عوام كو موجودہ يورپ كی ثقافت میں سہيم مختلف ثقافتوں سے آگاہ كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست میں اسلام كے مختلف يورپی ممالك بالخصوص اسپانيا میں وارد ہونے كی كيفيت اور اس ملك كی ثقافت كے رشد و ارتقا كے حوالے سے مسلمانوں كی خدمات پر خصوصی بحث و تمحيص كی جائے گی۔
806547
نظرات بینندگان
captcha