ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف اشرف میں آيت اللہ العظمیٰ سيستانی كے دفتر نے كل مورخہ ۲۲ جون كو ترك سفارت خانے كے ايك وفد كا استقبال كيا كہ جنہوں نے اردوغان كا خط معظم لہ كے دفتر كے حوالے كيا ۔
ترك وزير اعظم نے اپنے خط میں آل خليفہ اور آل سعود كے وحشيانہ مظالم كی مذمت كرتے ہوئے خطے كی موجودہ صورتحال اور عوامی انقلاب كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ ليا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سے پہلے آيت اللہ العظمیٰ سيستانی نے آل خليفہ اور آل سعود كے وحشيانہ مظالم كی مذمت كرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روكنے كا مطالبہ كيا تھا ۔
814155