عبد الرحيم السايح كی وفات سے اتحاد بين المسلمين كی تحريك كو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے

IQNA

22:14 - July 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2153528

عبد الرحيم السايح كی وفات سے اتحاد بين المسلمين كی تحريك كو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے

بين الاقوامی گروپ : عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل نے مصر كے دانشور اور مفكر احمد عبد الرحيم السايح كی وفات پر تعزيت كرتے ہوئے كہا : اس عالم دين كی وفات سے وحدت و اتحاد كی تحريك كو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔

انہوں نے وحدت اسلامی كے موضوع پر مرحوم كے متعدد مقالات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مزيد كہا : السايح كا عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے ساتھ بہت اچھا رابطہ تھا اور وہ مصر كے دار التقريب كے بھی ركن تھے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مرحوم و مغفور اسلامی شخصيات كے درميان گفتگو كو بڑی اہميت ديتے تھے اور انہوں نے ايران میں تدريس كے لیے مكمل آمادگی كا اظہار بھی كيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ مرحوم السايح وہابيت كے انتہا پسندانہ نظريات كے كھلم كھلا مخالف تھے ۔
824747
نظرات بینندگان
captcha