ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "نون " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف اشرف كے بزرگ مرجع تقليد آيتاللهالعظمی شيخ «بشير حسين نجفی»، نے ۱۹ جولائی كو نجف میں واقع اپنی رہائش گاہ میں فرانس كے عراق میں سفير «دنيس گوئر» (Denis Gauer) سے ملاقات كے دوران فرانس كی حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ حجاب پر پابندی كے حوالے سے اپنے قانون پر نظر ثانی كرے ۔
آيتاللهالعظمی شيخ «بشير حسين نجفی»،كے ترجمان شيخ علی نجفی نے اس بارے بتايا : یہ ملاقات نجف اشرف میں ايك گھنٹے سے زيادہ جاری رہی اور اس میں عراق كے داخلی مسائل كے علاوہ دونوں ممالك كے درميان تجارتی اور اقتصادی سرگرميوں پر بھی تبادلہ خيال كيا گيا ۔
827977