قرآن كريم كی توہين كرنے والے مصری مصنّف سے مبارك حكومت كی جانب سے عطا كردہ اعزاز واپس لے ليا گيا

IQNA

قرآن كريم كی توہين كرنے والے مصری مصنّف سے مبارك حكومت كی جانب سے عطا كردہ اعزاز واپس لے ليا گيا

20:38 - July 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2160512
بين الاقوامی گروپ : مصر كی اعلیٰ شوریٰ نے ۲۰۰۹ ء میں معزول صدر مبارك كی حكومت كی جانب سے قرآن كريم اور سنت نبوی ( ص) كی توہين كرنے والے مصری مصنف كو ديا جانے والا اعزاز واپس لے ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری مصنف سيد القمنی كو مبارك حكومت كی اعلیٰ ثقافتی شوریٰ نے ۲۰۰۹ء میں بہترين سوشيالوجيسٹ كا انعام ديا تھا ۔
مصر كی حكومتی شوریٰ كے اعلیٰ وفد نے ايك حكم نامہ صادر كر كے قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كی توہين كرنے والے مصنف سے یہ اعزاز واپس لے ليا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مبارك حكوت نے اس توہين آميز تحرير كے عوض اس مصنف كو خصوصی حكومتی انعام و اكرام سے نوازا تھا ۔
831813
نظرات بینندگان
captcha