ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «msa.mit» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے ماہ رمضان كی مناسبت سے بوسٹن كے مسلمان طلبہ كی يونين كے زير اہتمام منعقد كیے جائیں گے۔
یہ مقابلے سورہ يسين كے حفظ ، سورہ واقعہ كے حفظ ، سورہ ملك كے حفظ اور قرائت قرآن پر مشتمل ہوں گے كہ جن میں جيوری كے فرائض بوسٹن كے آئمہ مساجد اور مسلمان علما پر مشتمل ايك وفد انجام دے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ مذكورہ يونين فعال طور پر اسلامی پروگرامز اور تقريبات كا انعقاد كرتی ہے اور امسال ماہ مبارك رمضان میں ان كی جانب سے دروس ، قرائت قرآن اور افطار پارٹيوں كا بندوبست كيا گيا ہے ۔
836627