پيرس ؛ انجمن بيت الزھرا (س) كے زير اہتمام رمضان المبارك كے خصوصی پروگراموں كا انعقاد

IQNA

19:57 - August 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2168701

پيرس ؛ انجمن بيت الزھرا (س) كے زير اہتمام رمضان المبارك كے خصوصی پروگراموں كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : فرانس كے دار الحكومت پيرس میں واقع انجمن بيت الزھرا( س) كے دفتر میں رمضان المبارك كے خصوصی پروگرام منعقد كیے جا رہے ہیں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr-beytolzahra-paris»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام ۴ اگست تا ۲۱ ستمبر جاری رہیں گے ۔
انجمن بيت الزھرا ( س) میں ہونے والے خصوصی پروگرام قرآن كريم كی تلاوت ، دعائے كميل ، شيعہ علما كی تقارير اور افطاری پر مشتمل ہیں كہ جو شام ۸:۳۰ بجے شروع ہو كر رات گئے تك جاری رہتے ہیں ۔
یہ پروگرام پيرس میں مقيم ايرانيوں ، فرانس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے دفاتر اور اداروں كے اراكين اور طلبہ كی شركت كے ساتھ پورے ماہ مبارك رمضان مين جاری رہتے ہیں ۔
840166
نظرات بینندگان
captcha