"قرآن بيداری كی كتاب" كے عنوان سے سيمينار میں امام علی ( ع) سے منسوب قرآن كريم كی رونمائی

IQNA

16:24 - August 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2168984
اسماعيلی كی رپورٹ ؛

"قرآن بيداری كی كتاب" كے عنوان سے سيمينار میں امام علی ( ع) سے منسوب قرآن كريم كی رونمائی

بين الاقوامی گروپ : انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ بين الاقوامی كے مدير نے پاكستان میں ترجمہ و اشاعت شدہ امام علی(ع) سے منسوب قرآن كريم كی "قرآن بيداری كی كتاب " كے عنوان سے منعقدہ سيمينار میں رونمائی كی خبر دی ہے ۔

انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ بين الاقوامی كے مدير علی رضا اسماعيلی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے ايكنا كے اسٹال كے دورے كے موقع پر كہا : اس مرتبہ نمائش كے دوران "قرآن ، بيداری كی كتاب " كے عنوان سے سيمينار منعقد ہو گا كہ جس میں بيرون ملك سے تشريف لائے ہوئے مہمان اپنے مقلات پيش كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ سيمينار ۱۴ اگست كو ايرانی اور غير ايرانی مفكرين كی شركت كے ساتھ منعقد ہو گا كہ جس كے دوران امير المومنين ( ع) كے خط سے تحرير شدہ قرآن كريم كی رونمائی بھی كی جائے گی ۔
840747
نظرات بینندگان
captcha