تيونس؛ بين الاقوامی قرآن كريم مقابلے زين العابدين بن علی كا نام حذف كرنے كے ساتھ منعقد كیے جا رہے ہیں

IQNA

تيونس؛ بين الاقوامی قرآن كريم مقابلے زين العابدين بن علی كا نام حذف كرنے كے ساتھ منعقد كیے جا رہے ہیں

13:08 - August 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2171093
بين الاقوامی گروپ : مسلسل نو مرتبہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد كرنے والا ملك تيونس امسال معزول صدر زين العابدين بن علی كا نام حذف كر كے حفظ ، قرائت اور تفسير قرآن كريم كے مقابلے "جائزہ تيونس " كے نام سے منعقد كر رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے تيونس كی سركاری خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے ۱۲ اگست سے ۱۶ اگست تك جاری رہیں گے جبكہ ۲۱ اسلامی اور عرب ممالك كے نمائندے اس میں شركت كریں گے ۔
ان مقابلوں كا افتتاح بارہویں صدی قمری سے تعلق ركھنے والے تيونس كے بہت بڑے عالم اور مفكر «الصالح أبی الحسن علی النوری الصفاقسی» كی ياد میں كيا گيا كہ جنہیں توحيد ، اسلامی فقہ ، قرآن كريم اور سنت نبوی (ص) پر عبور حاصل تھا ۔
842667
نظرات بینندگان
captcha