فرانس؛ اسلامی معيشت كے بين الاقوامی تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

13:07 - August 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2171097

فرانس؛ اسلامی معيشت كے بين الاقوامی تعليمی كورس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : فرانس كے اعلی تعليمی ادارے (IFG) كے زير اہتمام اسلامی معيشت كا بين الاقوامی تعليمی كورس امسال پيرس میں ۳ اور ۴ اكتوبر كو منعقد ہو رہا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ifgcnof» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی كورس اسلامی معيشت كے فوائد اور معيشتی امور كے ماہرين كو اسلامی مالياتی نظام كے حوالے سے مفيد اطلاعات دينے كی غرض سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
اسلامی معيشت كے قوانين ، پرائز بانڈز ، قرض الحسنہ كے فنڈز، اسلامی معيشت كے بازار كی جديد تحليل ، عرب معاشرے كی شناخت ان دروس میں سے ہیں كہ جنہیں اس تعليمی كورس میں تدريس كيا جائے گا ۔
فرانسيسی زبان میں منعقد ہونے والے اس كورس میں شركت كے خواھشمند حضرات «http://www.ifgcnof.com» پر وزٹ كر كے معلومات حاصل كر سكتے ہیں ۔
842851
نظرات بینندگان
captcha