سينيگال ؛ " اسلام میں عورت كا كردار " كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

سينيگال ؛ " اسلام میں عورت كا كردار " كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

21:06 - August 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2172167
بين الاقوامی گروپ : آج ۱۶ اگست كو سينيگال میں مقيم مراكشی خواتين كی انجمن (AFMS) كے زير اہتمام " اسلام میں عورت كا كردار " كے عنوان سے ڈكار شہر میں سيمينار منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «APS» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار آج افطاری كے بعد سينيگال كے دار الحكومت ڈكار میں واقع «دوتاسك»(Douta Seck) كلچرل سنٹر میں منعقد ہو گا ۔
اس سيمينار سے علوم اسلامی كی استاد مريم درامہ اسلامی معاشروں میں خواتين كے كردار ، قرآن كريم میں خواتين سے مربوط آيات اور احاديث كی روشنی میں خطاب كریں گی ۔
سينيگال میں مقيم انجمن زنان مراكشی نے اس اعلامیے كو منتشر كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ ايك اندازے كے مطابق تين سو مسلمان خواتين اس سيمينار میں شركت كریں گی ۔
اسی طرح ماہ مبارك رمضان كے موضوع پر ايك ثقافتی مقابلے كا انعقاد اور قيمتی انعامات كی تقسيم بھی اس نشست كے دوران كی جائے گی ۔
442388
نظرات بینندگان
captcha