ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصلائے امام خمينی (رہ) سے رپورٹ دی ہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كا بين الاقوامی شعبہ وزير ثقافت و ارشاد اسلامی ، تہران كے موقت امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين صديقی اور دنيا بھر كے بيس مالك كے نمائندوں كی موجودگی میں شروع كيا گيا تھا ۔
انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے بين الاقوامی شعبہ میں شام ، لبنان، تيونس، سوڈان، كويت، بنگلاديش، افغانستان، ہندوستان، چين، ملائشيا اور تركی كے نمائندوں نے شركت كی ۔
قابل ذكر ہے كہ نمائش كے شعبہ بين الاقوامی میں تربيتی وركشاپس بھی منعقد كی گئیں ليكن ان كی تعداد بہت كم رہی ۔
84561۵