انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ بين الاقوامی كی فعاليت كا اختتام

IQNA

12:00 - August 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2173344

انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ بين الاقوامی كی فعاليت كا اختتام

بين الاقوامی گروپ : انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كا بخش بين الملل ۱۷ اگست كی شام كو اختتام پذير ہو گيا جبكہ اس كے اختتام كے موقع پر كسی تقريب كا انعقاد بھی نہیں كيا گيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصلائے امام خمينی (رہ) سے رپورٹ دی ہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كا بين الاقوامی شعبہ وزير ثقافت و ارشاد اسلامی ، تہران كے موقت امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين صديقی اور دنيا بھر كے بيس مالك كے نمائندوں كی موجودگی میں شروع كيا گيا تھا ۔
انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے بين الاقوامی شعبہ میں شام ، لبنان، تيونس، سوڈان، كويت، بنگلاديش، افغانستان، ہندوستان، چين، ملائشيا اور تركی كے نمائندوں نے شركت كی ۔
قابل ذكر ہے كہ نمائش كے شعبہ بين الاقوامی میں تربيتی وركشاپس بھی منعقد كی گئیں ليكن ان كی تعداد بہت كم رہی ۔
84561۵
نظرات بینندگان
captcha