فرانس كے سينیٹرز نے اسلام مخالف مظاہرے لغو كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

فرانس كے سينیٹرز نے اسلام مخالف مظاہرے لغو كرنے كا مطالبہ كر ديا

14:07 - September 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2184408
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے متعدد سينیٹرز نے فرانس كے وزير داخلہ كلود گنان كو ارسال كردہ خط میں فوربك شہر میں اسلام مخالف مظاہروں كی بندش كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «europe1» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كی بعض انتہا پسند دائیں بازو كی جماعتوں نے شہر فوربك میں اسلام مخالف مظاہروں كی شديد مخالف كرتے ہوئے فرانس كے وزير داخلہ سے مطالبہ كيا ہے كہ اس اقدام كو جلد از جلد روكیں ۔
فرانس كے سينیٹرز نے مزيد كہا : اس قسم كے مظاہروں سے مسلمانوں كے خلاف نفرت میں اضافہ ہو گا اور شہريوں كے اندر كشيدگی اور غم و غصہ بڑھے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ فرانس كی معتدل جماعتوں اور اداروں نے بھی ان مظاہروں كی بھرپور مخالفت كرتےہوئے ان پر پابندی لگانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
857322
نظرات بینندگان
captcha