ايشيائی اقوام كے تاريخی تعلقات ايك دوسرے كی دينی اور ثقافتی اقدار كے احترام كی بنياد پر قائم ہیں

IQNA

18:56 - September 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2185255

ايشيائی اقوام كے تاريخی تعلقات ايك دوسرے كی دينی اور ثقافتی اقدار كے احترام كی بنياد پر قائم ہیں

بين الاقوامی گروپ : ايشيا كے مختلف مملك كی عوام نے اپنے تاريخی تعلقات كی بنياد دينی اور ثقافتی اقدار پر ركھی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "اديان برائے صلح " كانفرنس كے سيكرٹری جنرل نے كانفرنس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : دنيا بھر كے ممالك كے باشندوں میں باہمی تعاون كی فضا كی تقويت كے سلسلے میں ايشائی ثقافتوں اور اديان كا كردار روز روشن كی طرح عياں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اديان اور مختلف ثقافتوں كے درميان تبعيض و تقسيم كی ايجاد ايشيائی اقدار كے ساتھ متعارض ہے اس لیے ہمیں چاہئیے كہ گزشتہ اقدار اور تعليمات كی حفاظت كرتے ہوئے انسانی تعالی و عشق كی بلنديوں تك رسائی كے لیے ان سے بہرہ مند ہوں ۔
858482
نظرات بینندگان
captcha