ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الاھرام "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی فوج نے پوليس كی مدد سے ۹۲ افراد كو اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير كے الزام میں گرفتار كر ليا ہے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير كے ملزموں كی تعداد ۱۳۰ تك پہنچ گئی ہے اور اس واقعے میں ۴ افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے ۔
روزنامہ صدائے امت كے چيف ایڈیٹر عبد الحليم قنديل نے العالم نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : اگر مصری حكومت عوامی امنگوں كا احترام كرتے ہوئے اسرائيلی سفير كو نكال ديتی اور تل آويو سے اپنا سفير واپس بلا ليتی تو لوگوں كو سفارت خانے پر حملے كی ضرورت ہی نہ پيش آتی ۔
859216