ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اسلامی مركز برطانیہ كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پانچواں سيمينار مذاہب اسلامی كے درميان تقريب كی محوريت كے ساتھ مقامی وقت كے مطابق صبح ۹:۳۰ بجے سے شام ۶ بجے تك مركز اسلامی برطانیہ كے كانفرنس ہال میں منعقد ہو گا ۔
اسلامی مركز برطانیہ نے اعلان كيا ہے : عالمی اسلامی بيداری اور بين المذاہب تقريب كا منشور اور بين المذاہب تقريب كی ضرورت وغيرہ اس سيمينار كے اصلی ترين موضوعات ہیں ۔
اسی طرح "مركز " نے موجودہ صورتحال میں مسلمانوں كے درميان وحدت و اتحاد كے استحكام كو بھی ضروری قرار ديا ہے ۔
860073