ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی ترقياتی بينك نے ليبيا كی عبوری كونسل كو ملك كی قانونی حكومت كے طور پر تسليم كرتے ہوئے ليبيا كی تعمير نو كے حوالے سے اپنی امداد كا يقين دلايا ہے ۔
بينك سے منسلك بين الاقوامی امدادی انسٹی ٹيوٹ نے ايك بيان جاری كرتے ہوئے كہا : اب ليبيا میں امن و امان كافی حد تك برقرار ہو چكا ہے ، انقلابی اپنی امنگوں كو عملی كرنے كی كوششوں میں مصروف ہیں اور ليبيا نے بين الاقوامی ترقياتی بينك سے امداد كی درخواست بھی دائر كر دی ہے ، لذا ہم ليبيا كے ساتھ ہر ممكن تعاون كریں گے ۔
860838