بين الاقوامی ترقياتی بينك نے تيونس كی عبوری كونسل كو باقاعدہ طور پر تسليم كر ليا

IQNA

13:40 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188495

بين الاقوامی ترقياتی بينك نے تيونس كی عبوری كونسل كو باقاعدہ طور پر تسليم كر ليا

بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی ترقياتی بينك نے ليبيا كی عبوری كونسل كو ملك كی حكمران كے طور پر تسليم كر ليا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی ترقياتی بينك نے ليبيا كی عبوری كونسل كو ملك كی قانونی حكومت كے طور پر تسليم كرتے ہوئے ليبيا كی تعمير نو كے حوالے سے اپنی امداد كا يقين دلايا ہے ۔
بينك سے منسلك بين الاقوامی امدادی انسٹی ٹيوٹ نے ايك بيان جاری كرتے ہوئے كہا : اب ليبيا میں امن و امان كافی حد تك برقرار ہو چكا ہے ، انقلابی اپنی امنگوں كو عملی كرنے كی كوششوں میں مصروف ہیں اور ليبيا نے بين الاقوامی ترقياتی بينك سے امداد كی درخواست بھی دائر كر دی ہے ، لذا ہم ليبيا كے ساتھ ہر ممكن تعاون كریں گے ۔
860838
نظرات بینندگان
captcha